اردن کے پاکستان میں تعینات سفیرکا وفد کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد(سی این پی)اردن کے پاکستان میں تعینات سفیرکا وفد کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، وفد نے آئی سی سی پی او سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا،وفد کوکمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، سیف سٹی اسلام آباد کے سنٹرلائزڈ سسٹم ، جدید ٹیکنالوجی کے حامل کیمروںاور مانیٹرنگ ہال کا وزٹ اوراسکے طریقے کار اور افادیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

اردن کے پاکستان میں تعینات سفیرڈاکٹرمان عبدالفتاح خریصت نے وفد کے ہمراہ سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا،وفد نے اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاںسے ملاقات کی اورمختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ، وفد کو سیف سٹی کے مختلف جزو ، آپرےشنزاےنڈ مانےٹرنگ سےنٹر،اےمرجنسی کنٹرول سےنٹر،ڈسپےچ کنٹرول سےنٹر،ای چالان نظام اور ” پکار- 15 ” ہیلپ لائنکے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا گیاکہ سیف سٹی اسلام آبادکی کوریج کو شہر کے مختلف علاقوں تک بڑھا دیا گیا اور مختلف پرائیویٹ بلڈنگز ، ٹول پلازوں اور میٹروبس کو بھی سیف سٹی کے ساتھ لنک کر دیا گیا ہے ،جبکہ مزید اپ گریڈ یشن پر کام جاری ہے ،وفد کو حالیہ عام انتخابات 2024کے دوران وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدمات اور اس سلسلے میں سیف سٹی اسلام آباد میں قائم کنٹرول روم کے بار ے میں بھی بتایا گیا،وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے ذریعے شہر کے تحفظ اور جرائم کی بیخ کنی میں اسکے کردار کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی،انہیں مزید بتایا گیاکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی مختلف ہنگامی سہولیات کوبھی سیف سٹی میں ایک چھت تلے اکٹھا کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ہر طرح کی سہولیات بروقت مہیا کی جا سکے ،آئی سی سی پی او نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،اس موقع پر وفد نے آئی سی سی پی او اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھرپور سراہا ۔