اسلام آباد(سی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے 7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات
پی پی 240 بہاولنگر سے سہیل خان، پی پی 48 سیالکوٹ سے خرم ورک، پی پی 249 احمد پور شرقیہ سے شہزادہ گزین عباسی نے ملاقات کی
راجن پور سے خضر مزاری، پی پی 96 چنیوٹ سے ذوالفقار علی شاہ، پی پی 49 پسرور سے رانا فیاض اور پی پی 97 چنیوٹ سے ثاقب چدھڑ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے
مریم نواز شریف نے آزاد ارکان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی اور ان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا
مریم نواز نے کہا کہ آپ کا فیصلہ پاکستان کے عوام کی مشکلات کے حل کا ذریعہ بنے گا۔
آپ کا اعتماد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرے گا
آزاد ارکان اسمبلی کی محمد نواز شریف کی قیادت اور عوام کی خوش حالی کے ایجنڈے پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا