اسلام آبا د(سی این پی)بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ تمام جماعتوں سے اتحاد کرنے کا عندیہ دیدیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے لئے علی امین گنڈاپور کو نامزد کر دیا ہے ۔
سیکرٹری اطلات رﺅف حسن نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ،اس موقع پر جیل میں صحافی سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا،دھاندلی زدہ انتخابات کا معیشت پر برا اثر پڑے گا، کہتا رہا کہ آزاد اور شفاف انتخابات واحد حل ہیں،دھاندلی کے خلاف اواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں،منی لانڈرنگ سنڈیکیٹ کو لانے کی کوشش ہو رہی ہے،شریف خاندان ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر ہے،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ڈالرز ہیں اور یہ ڈالر بیرون ملک بھیجتے ہیں،جیل میں کسی بھی اعلی سرکاری عہدے دار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،پیپلز پارٹی نون لیگ اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو سکتا
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں بنی گالہ شفٹ نہیں ہو رہا،بشری ٰ بی بی کی بھی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر آج سماعت ہونا ہے،ایسے دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی،نواز شریف کے پریس کانفرنس ملتوی کرنے پر ہم جان گئے تھے کہ الیکشن جیت گئے ہیں،نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہار گئے ہیں،عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے،جب رزلٹ رکنا شروع ہوئے تو یقین ہو گیا کہ پی ٹی ائی جیت گئی ہے،وفاق اور صوبے میں حکومت بنانے سے متعلق سوال پر بانی چیئرمین نے کہا کہ ہم سب سے پہلے انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں ،ہم انتخابی نتائج کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے،اب پتہ چل گیا کہ ہم آراوز کے الیکشن کے خلاف کیوں تھے،وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اس پر غور کروں گا،وزیراعلی خیبر پختون خواہ کے لیے میں نے علی امین گنڈاپور کو نامزد کر دیا ہے۔