چوہدری عدنان کے قتل میں چوہدری تنویر،چوہدری چنگیز،چوہدری دانیال،چوہدری اسامہ اور لقمان نامزد

راولپنڈی (سی این پی
)سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں چوہدری تنویر،چوہدری چنگیز،چوہدری دانیال،چوہدری اسامہ اور لقمان کو نامزد کیا گیا ہے ،مقدمہ کی درخواست میں کہاگیا ہے کہ دو نامعلوم افراد نے جناح پارک اشارے کے قریب چوہدری عدنان کی گاڑی کی ڈرائیور سائیڈ فائرنگ کی،فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان سڑک کے دوسری سائیڈ پر کھڑے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے،چوہدری عدنان کی سیاسی معاملات میں چوہدری چنگیز چوہدری تنویر اور انکے بیٹوں سے رنجش تھی،لقمان کامل سے کاروباری معاملات زمین کے خریدوفروخت کے مقدمات چل رہے ہیں،چوہدری عدنان بتایا کرتے تھے ان افراد سے جان کا خطرہ ہے،چوہدری ندیم اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا