پیرحق خطیب حسین کی چیکنگ کرنے والے جعلی ڈی جی ایف آئی کیخلاف مقدمہ درج

کلرسیداں(سی این پی)آستانہ عالیہ پیر حق خطیب حسین کلرسیداں کی “چیکنگ” کے لیے آنے والے جعلی ڈائریکٹر ایف آئی اے(سپیشل پولیس)، ہمراہی 02 ساتھیوں خلاف تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج

حق خطیب کے سیکیورٹی انچارج ارسلان ریاض کے مطابق “سفید ویگو” ڈالے میں آنے والے 03 نامعلوم افراد میں سے ایک نے قاضی عبد الباسط ثاقب ڈائریکٹر ایف آئی اے “سپیشل پولیس” کے طور پر تعارف کروایا

اعلی حکام کے احکامات پر آستانہ پیر حق خطیب حسین کی “چیکنگ”کے لیے آنے والے جعلی ڈائریکٹر ایف آئی اے و ہمراہی آستانہ میں زبردستی گھسنے کی کوشش دوران سیکیورٹی انچارج و دیگر ساتھ “گھتم گھتا”شور و واویلا اور لوگ جمع ہونے پر 03 اشخاص ویگو ڈالے میں الائیڈ چوک کی جانب فرار ہوگئے،کلرسیداں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔