اسلام آبا د(سی این پی)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سی ڈی اے میں میگا کرپشن میں ملوث سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے افنان عالم کو گرفتار کر کیا گیا
ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا،ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے خارج کی۔
ملزم نے ذاتی فوائد کے لیے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا
ملزم نے ذاتی فائدے کے لیے 73 رہائشی پلاٹوں کی غیر مجاز منظوری دی،مذکورہ پلاٹس سی ڈی اے کے سیکٹر I-12 اور I-15 میں واقع تھے
عدالت نے دفاع اور استغاثہ دونوں کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت کے خلاف فیصلہ سنایا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ساجد اور انسپکٹر زاہد بھٹی نے ملزم کو گرفتار کیا۔
مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے،گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
میگاکرپشن کیس میں دو الگ الگ مقدمات درج کرکے دو پٹواری اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
سابق ڈائریکٹر لینڈ بحالیات سدرہ انور،سابق تحصیلدار عامر حیات اولک اور تمام جعل سازی کے ماسٹر مائنڈ پراپرٹی ڈیلرز مافیا کاشف راﺅف قریشی،ملک طاہر،طاہر چوہان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے
یاد رہے کہ اس تمام جعل سازی منصوبہ بندی اور بوگس کام کے اختیارات کے تجاوز میں پٹواری عابد،راشد محمود،محمد آصف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ بحالیات آفتاب سلیم،سدرہ انور سابق ڈائریکٹر لینڈ بحالیات،افنان عالم سابق ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے اور جعلی اراضی وارثان اکبر علی ولد خان صاحب کمال الدین اس جعل سازی کے مراعات یافتہ شریک ملوث پائے گئے ہیں۔