من پسند صحافیوں کو نوازنے والی کمیٹی کی بھجوائی گئی لسٹ مسترد:بھارہ کہو اور ایف 14،15 میں صحافیوں کو پلاٹس الاٹمنٹ روک دی گئی،نئی الاٹمنٹ لسٹ جاری کی جائے گی ، وزارت اطلاعات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آبا د(سی این پی)وزارت اطلاعات و نشریات نے جنرنلسٹ کوٹہ پلاٹس میں من پسند صحافیوں کو نوازنے والی کمیٹی کی جانب سے بجھوائی گئی لسٹ مستردکرتے ہوئے وزارت ہاؤسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی بارہ کہو اور ایف14،15 میں پلاٹس کی الاٹمنٹ سے روک دیااورنئی لسٹ پر الاٹمنٹ کی جائے گی۔

یادرہے کہ کیپٹل نیوز پوائنٹ نے وزارت اطلاعات کی جانب سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ سکیم بارہ کہو اور ایف چودہ پندرہ میں جن صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے پلاٹ منظور ہوئے تھے سنیارٹی لسٹ کی دھجیاں بکھیرنے والی لسٹ پرخبر شائع کی تھی اور جو وزارت اطلاعات و نشریات نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن اتھارٹی کو بجھوائی تھی ۔جس میں عمر کے مطابق سینئر صحافیوں کو نظر انداز کیا گیاتھا۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی بارہ کہو اور ایف چودہ پندرہ میں جنرنلسٹ کوٹہ کیلئے وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں ہیں کی نشاندہی کی کہ کمیٹی نے اقرباپروری کا مظاہرہ کرتے ہوئے من پسند افراد کو پلاٹ الاٹ کرنے کی سفارش کی جن کا صحافت کے شعبہ میں مطلوبہ تجربہ ہی موجود نہیں۔ جہاں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ترجیحی فہرست بنائی گئی وہاں مطلوبہ تجربے کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔

پہلے اپلائی کرنے والے صرف وہی امیدوار حقدار ہیں جو تجربے کی بنیادی شرائط پوری کرتے ہیں۔ جس میں عمر کے مطابق سینئر صحافیوں کو نظر انداز کیا گیا جبکہ کمیٹی کے ممبران نے جونیئر تاریخ پیدائش والوں کو ترجیحی دی ایسے لوگو ں کو نوازا گیا جو ان کے ان صحافی لیڈران کے من پسند تھے وزارت اطلاعات و بشریات نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن اتھارٹی کو بھیجوائی تھی ۔وہاں میٹروپولیٹن اداروں میں مستقل کام کرنے والے صحافیوں کو نظرانداز کر کے محض عمر کو دیکھا گیا حالانکہ پروفیشنلز کی سنیارٹی کام کے تجربے کی بنیاد پر طے کی جاتی ہے۔ کمیٹی نے درخواست گزاروں کو سنے بغیر فہرست بنا دی۔ نہ کوئی تشہیر کی گئی نہ ہی اعتراضات وصول کئے گئے کمیٹی کے ممبران نے اپنی من پسند صحافیوں کے نام لسٹ میں شامل کئے۔

یاد رہے کہ کیپٹل نیوز پوائنٹ نے وزارت اطلاعات کو نشاندہی کی کہ اس لسٹ میںایسے صحافی بھی موجود ہیں جو صافی ہیں جو دونوں یونین اور این پی سی کے منظور نظر ہیں کو کنال کے پلاٹ الاٹ کی لسٹ میں شامل کیا گیا لہذا اس کمیٹی کی بنائی فہرست کوفوری منسوخ کر کے سینئر اور غیر جانبدار افراد پر مشتمل جن کا کوئی پریس کلب اور یونین کاکوئی عہدہ نہ ہوکمیٹی تشکیل دے کر ٹی او آرز طے کرنے کے بعد نئی فہرست بنائی جائے ورنہ معاملات عدالتوں میں جا کر لمبے عرصہ کیلئے تاخیر کا شکار ہوجائیں گے۔جس پر وزارت اطلاعات و نشریات نے جنرنلسٹ کوٹہ پلاٹس میں من پسند صحافیوں کو نوازنے والی کمیٹی کی جانب سے بجھوائی گئی لسٹ مستردکرتے ہوئے وزارت ہاؤسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی بارہ کہو اور ایف چودہ پندرہ میں پلاٹس کی الاٹمنٹ سے روک دیااوراس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا کہ نئی سنیارٹی لسٹ پر الاٹمنٹس کی جائیں گی۔وزارت اطلاعات ونشریات نے ڈپٹی ڈائریکٹرپی اینڈآئی ارشدخان کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔