اسلام آباد(سی این پی)وزارت ہاﺅسنگ نے گریڈ 20 کے چیف انجینئر لاہورکوڈی جی پی ڈبلیو ڈی اورچیف انجیئنرز کے تقرر و تبادلے کر دیے۔ڈی جی چوہدری رشید اور چیف انجینئررخسانہ دانش نے چارج سنبھال لیا۔رخسانہ دانش پہلی خاتون چیف انجینئر تعینات ہوئی ہیں۔الیکشن سے قبل سابق چیف انجینیئر انوار الحق ڈوگر اور ظہیر وڑائچ مبینہ طور پر ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کی تعیناتی کے لیے دوڑ دھوپ دوڑ میں مصروف تھے لیکن وزارت ہاﺅسنگ نے گریڈ 20 کے چیف انجینئر چوہری رشید کو لاہور سے لاہور تعینات تھے کو گریڈ 21 میں ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی جبکہ چیف انجینئر نارتھ کے لیے سپریڈنٹ انجینئر رخسانہ دانش جو کہ گریڈ 19 میں تھی کو چیف انجینیئر نارتھ پہلی خاتون چیف انجینئرجبکہ گریڈ 20 کے انوار الحق ڈوگر کو اسلام اباد سے ہٹا کر لاہور ٹرانسفر کر دیا گیا قبل ازی انوار الحق ڈوگر اور ظہیر اڑیچ ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کی تعیناتی کے لیے کوششوں میں مصروف رہے وزارت ہاﺅسنگ نے تقرر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ نئے تعینات ہونے والے ڈی جی پی ڈبلیو ڈی چوہدری رشید اور رخسانہ دانش سمیت دیگر نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔رخسانہ دانش نے اسلام آباد میں بڑی بڑی سرکاری عمارات اور منصوبوں پر کام کیاہے اور اچھی شہرت کی حامل خاتون ہیں۔روزنامہ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے رخسانہ دانش کا کہناہے کہ وہ بطور چیف انجینئراسلام آباد میں بہترین منصوبے پیش کریں گی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوائیں گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">