اسلام آباد(سی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے پیمرا کے ایگزیکٹو ممبر پنجاب فیصل شیر جان کی تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست میں وفاق ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری اطلاعات،چیئرمین پیمرا اور ایگزیکٹو ممبر کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردیے۔گذشتہ روز پی بی اے کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے کہاکہ فیصل شیر جان کی تعیناتی اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے،7 فروری 2022 کو تعیناتی کا نوٹی فکیشن خلاف قانون ہے ، وکیل درخواست نے استدعا کی کہ فیصل جان شیر کی بطور ایگزیکٹو ممبر پیمرا تعیناتی کاالعدم قرار دی جائے،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">