اسلام آباد(سی این پی)چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادنے ٹریفک افسران و جوانوں کو اچھی کاردکردگی کی بنیاد پر نقد انعامات وتعریفی اسنادسے نوازا
اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں محنت،جانفشانی اور دل جوئی سے کام کرنے والے افسران وجوانوں کی حوصلہ افزائی کا عمل جاری رکھا جائیگاجبکہ ناقص کاردکردگی اور غفلت ولاپرواہی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا ئیگی۔
اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے اچھی کاردکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے24 ٹریفک افسران و جوانوں میں نقد انعام اور تعریفی اسنادتقسیم کئے ،اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے کہا کہ محکمانہ سزا و جزا ءکا عمل جاری رہے گا،اچھی کاردکردگی کو سراہا جائے گا جبکہ ناقص اور غیر تسلی بخش کاردکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و جوانوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی،انہوں نے مزید کہااسلام آباد کو حادثات سے محفوظ کرنے اور ٹریفک کو بلا رکاوٹ رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ حادثات میں کمی لانے کے لئے قانون پر عمل د ر آمد کرانا انتہائی ضروری ہے، اس کے ساتھ ساتھ افسران اپنے ماتحت عملے کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنا ئیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے آگاہی ٹیم مختلف اوقات میں مختلف چوکوں اور شاہراہوں پر عوام کو آگاہی فراہم کررہی ہے،جبکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس ریڈیو ایف ایم92.4 پر بھی شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ٹریفک کی تازہ ترین صورت حال کے متعلق بھی شہریوں کو آگاہ کررہی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">