اسلام آباد(سی این پی)نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں بہارہ کہوہاوسنگ اسکیم کے حوالے سے متاثرہ صحافیوں کی طرف سےبنائی گئی ازالہ کمیٹی کےممبران نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شہیرہ شاہد، ڈ سے ملاقات کی۔کور کمیٹی وفدکے اراکین نے محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کی گئی متنازعہ فہرست پر مزید پیش رفت کو تحریری طور پر روکنے کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات سے مطالبہ کیا کہ جن ممبران نے بہارہ کہو کے دونوں فیزز کے حوالے سے دستاویزات جمع کرائیں اور ان میں اپنے بیان حلفی جمع کرائے ہیں۔ انکی دستاویزات اور بیان حلقی کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔ وفد اراکین نے کہا کہ کئی ممبران نے جعلی حلف نامے جمع کرا رکھے ہیں جبکہ اس لسٹ میں کئی ممبران ایسے ہیں جن کو میرٹ کے خلاف الاٹمنٹس کی منظوری دی گئی ہے جبکہ کئی ممبران ایسے ہیں جو پہلے سے سرکاری اسکیموں سے پلاٹس ، فلیٹس وغیرہ لے چکے ہیں۔ وفد اراکین نے مطالبہ کیا کہ وزارت اطلاعات و نشریات، سی ڈی اے، فیڈرل ہاوسنگ اتھارٹی، فیڈرل ہاوسنگ فاونڈیشن سے ان صحافیوں کی مصدقہ فہرست لے کر دی جائے جن کو وفاقی دارلحکومت میں سرکاری اسکیموں میں پلاٹ، فلیٹ دیئے جا چکے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریات شہیرہ شاہد نے وفد اراکین کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے تمام تحفظات درست ہیں، وزارت اطلاعات کی ازالہ کمیٹی ان تمام تحفظات کو دور کرے گی اور کسی بھی ایسے ممبر کو پلاٹ الاٹ نہیں کیا جائے گا جس کا میرٹ نہیں بنتا یا سنیارٹی پر نہیں آرہا یا جعلی دستاویزات جمع کرائی ہیں۔صحافیوں کے وفد میں پروفیسر چوہدری سعید، سردار ندیم صدیق، سید شیراز گردیزی اور خواجہ کاشف میر شامل تھے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">