اسلام آباد (سی این پی ) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے ) کے صدر طارق علی ورک نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مساہل کے حوالے سے بخوبی آگاہ ہیں موجودہ ابتر معاشی صورتحال میں میڈیا ہاؤسز سے ورکرز کی جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم اداہیگی ہمارے لیے بڑے چیلینجز ہیں ریبجا کے دوستوں نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ار آئی یوجے کے ساتھ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے جس پر ریبجا کی قیادت اور تمام ممبران کے دلی مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ربجا)کی طرف سے نومنتخب عہدیداران راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے اعزاز میں دیے گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نائب صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس راجہ بشیر عثمانی سیکرٹری فنانس ندیم چوہدری، صدر راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹس ایسوسی ایشن سردار شاہد جنرل سیکرٹری آصف علی ہمدانی نثار احمد رازق بھٹی نثار تبسم اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے ممبران ایگزیکٹو باڈی رانا فرحان اسلم توصیف عباسی ثوبیہ مشرف نوابزادہ شاہ علی اور دیگر نے شرکت کی صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس طارق علی ورک نے خطاب کرتے ہوے مزید کہا کہ ہم نے صحافیوں کے حقوق کی جنگ ماضی میں بھی لڑی ہے اور آئندہ بھی ہم ورکرز کے حقوق کےلیے جدوجہد کرنے کا عزم لے کر آئے ہیں حکومت کو میڈیا اداروں کو کمزور کرنے کی پالیسی ترک کرنا ہوگی اور میڈیا مالکان ورکرز کی جبری برطرفیوں سے باز رہیں، راجہ بشیر عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر قیادت اور ممبران نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتریں گے ہم ورکرز کو ان کا حق دلانے کےلیے ہر سطح پر جدوجہد کریں گے ریبجا کے ساتھیوں نے جس محبت کا اظہار کیا ہے یہ ہمارے اوپر قرض ہے ندیم چوہدری نے کہا کہ ہم ریبجا کے دوستوں کے مشکور ہیں جہنوں نے ہمارے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا ہمیں اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اگے بڑھنا ہوگا صدر ریبجا سردار شاہد نے خطاب کرتے ہوے نومنتخب عہدیداران راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران ورکرز صحافیوں کے حقوق کےلیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ ریبجا یونین آف جرنلسٹس کے شانہ بشانہ صحافیوں کے حقوق کےلیے اپنا کردار ادا کرے گی سیکرٹری ریبجا آصف علی ہمدانی نے کہا کہ (آر آئ یو جے )راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سارے عہدیداران بہت باصلاحیت اور جذبہ و عزم رکھتے ہیں ہم یونین کے ساتھ کھڑے ہیں قربان ستی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کےلیے بہت سارے چیلینجز درپیش ہیں آنے والا وقت بہت مشکل ہوگا عہدیداران کو ورکرز کے حقوق کےلیے اپنا وقت اور صلاحتیں لگا نا ہوںگی ہم ہر وقت راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس( آر آئی یو جے) کے ساتھ کھڑے ہوں گے
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">