اسلام آباد(سی این پی)نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 25-2024ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کی عبوری لسٹ این پی سی میں نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئی ہے
صدارت اور سیکرٹریز کیلئے بارہ بارہ جبکہ فنانس سیکرٹری کیلئے نو امیدوار میدان میں ہیں،نائب صدرور کیلئے پانچ خواتین سمیت 26 امیدواروں جبکہ جوائنٹ سیکرٹریز کیلئے پانچ خواتین اور 22 مرد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، گورننگ باڈی کیلئے 87 امیدوار زور آزمائی کرینگے، کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 29 فروری کو وصول کئے جائیں
جبکہ اعتراضات پر سماعت یکم مارچ کو ہوگی جبکہ اسی دن امیدوار اپنے کاغذات واپس بھی لے سکتے ہیں،جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست اسی رات نوٹس آویزاں کر دی جائے گی ، پولنگ سات مارچ بروز جمعرات نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہوگی