سینیٹ الیکشن کیلئے یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

اسلام آباد(سی این پی)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ،سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں انکے وکلاءکی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں،یوسف رضا گیلانی 14 مارچ کوسینیٹ کی ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے،یوسف رضا گیلانی نے پارٹی ہدایات پر سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،یوسف رضا گیلانی کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کون لڑے گا یہ فیصلہ قیادت کرے گی۔