آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورس نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں ملٹری ٹو ملٹری سطح پر تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مجموعی علاقائی سیکیورٹی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
آئی آیس پی آر کے مطابق آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورس نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کیا اور انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن اور سیکیورٹی کی کوششوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔