پٹرولیم مصنوعات کی طلب 5ماہ کی کم ترین سطح پہنچ گئی

کراچی(سی این پیپٹرولیم مصنوعات کی طلب 5ماہ کی کم ترین سطح پہنچ گئی۔پٹرولیم مصنوعات کی طلب فروری میں پانچ ماہ کی کم ترین سطح 1.12 ملین ٹن پر پہنچ گئی

جس کی بنیادی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، صنعتی سرگرمیوں میں کمی، زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی اور فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹس کے بجائے مقامی کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس اور نیو کلیئر پاور پلانٹس کی پاور سسٹم میں شمولیت ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے مطابق فروری کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 8 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 19کمی ریکارڈ کی گئی ہے

مجموعی طور پر رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ جولائی تا فروری کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی طلب 13 فیصد کمی کے ساتھ 10.18 رہ گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 11.69 ملین ٹن رہی تھی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کی قوت خرید میں کمی ہوئی ہے اور انھوں نے مہنگی اشیاء کی خریداری سے گریز کیا ہے، اس کے علاوہ معاشی بحران کی وجہ سے صنعتی سرگرمیاں بھی رک چکی ہیں، جس کی وجہ سے بھی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے۔