بلاول بھٹو سے آرمی چیف کا مصافحہ،مریم نواز سے بھی ملے

اسلام آباد(سی این پی) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی،پیر کے روز ایوان صدر اسلام آباد میں ملک کے 24ویں وزیراعظم شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب ہوئی

جس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ،چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، آصف زرداری، چاروں گورنرز، چاروں وزرائے اعلی سمیت اعلی عسکری و سول قیادت نے شرکت کی۔آرمی چیف کی آمد پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ایک ہاتھ سے بلاول کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دوسرے ہاتھ میں کمانڈ اسٹک پکڑی ہوئی تھی۔اس موقع پر آصف علی زرداری بھی پس منظر میں مسکراتے نظر آئے۔ تقریب میں آرمی چیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی ملے اورخیریت دریافت کی،بعد ازاں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کا آمنا سامنا ہوا ،احوال پوچھا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔