اسلام آباد(سی این پی)حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط منظور کرلی ،نئے سرکاری ملازمین کو حکومتی پنشن کی بجائے رضاکارانہ پنشن اسکیم دی جائے گی۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی پنشن کا بڑا بوجھ ختم کرنے کیلئے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم تیار کرلی ہے
یہ سکیم آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کیلئے تیار کی گئی ہے ،نئی پنشن اسکیم سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تیار کی ہے ،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کی رضامندی سے ان کو نئی سکیم میں منتقل کر سکتی ہے
ایس ای سی پی نے سرکاری اور نجی شعبے دونوں میں نئی اسکیم کا اطلاق کرنے کی تجویز دی ہے،نجی شعبہ اس وقت ملازمین کو پراویڈنٹ فنڈ یا گریجوٹی کی سہولت فراہم کر رہا ہے ،ایس ای سی پی کی تجویز ہے کہ نجی شعبہ ملازمین کو صرف رضا کارانہ پنشن اسکیم دے
ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے تحت ملازمت کی تبدیلی کی صورت میں بھی ملازمین کی پنشن سہولت جاری رہے گی ،اس وقت ملک میں 43 پنشن فنڈ کام کر رہے ہیں ،ان فنڈز میں 61 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے ،خیبرپختونخوا حکومت نے سب سے پہلے دو سال قبل پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری کی ،خیبرپختونخوا حکومت کے ملازمین کے 21 پنشن فنڈز کام کررہے ہیں،ذرائع پنجاب حکومت بھی ملازمین کیلئے رضاکارانہ پنشن اسکیم شروع کرنے والی ہے ۔