اسلام آباد (سی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کرلیا، سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات 3 اپریل کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول تیار کرلیا
سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 3 اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، 3 اپریل کو صوبہ سندھ و پنجاب سے 12,12 جب کہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہوگا، خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان اسمبلی سے 11,11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔
یاد رہے کہ سینیٹ کے 52 سینیٹرز 11مارچ کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجائیں گے، پنجاب، سندھ کے 12،12جب کہ سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوں گے، خیبرپختوانخواہ اور بلوچستان کے 11،11جب کہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کی مدت پوری ہوگی، 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی 4 سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہوگا۔