اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ای چالان نادہندگان کے خلاف موثر کارروائیاں جاری۔260 ای چالان نادہندگان کے ڈرائیونگ لائسنس معطل178 کو انتباہ جاری ،جبکہ 106ای چالان نادہندگان کو قانونی نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ، ڈرائیونگ لائسنس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے 1,508ای چالان نادہندگان سے 2,462 زیر التوائ چالانز کی ادائیگیوں کو یقینی بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ای چالان نادہندگان کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں،اس سلسلہ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس مینجمنٹ سسٹم کے تحت 1,508ای چالان نادہندگان سے 2,462زیر التوائ چالانز کی ادائیگیوں کو یقینی بنایا ،260ای چالان نادہندگان کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کے ساتھ 178کو انتباہ جاری کیے گئے،جبکہ 106ای چالان نادہندگان کو قانونی نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی تشکیل دی گئی خصوصی پولیس ٹیمیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے ڈرائیورز کے درج شدہ رہائشی پتے پر چالان کی تکمیل کو یقینی بنارہی ہیں تاکہ شہر میں مربوط ٹریفک نظام کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے، ای چالان نادہندگان اپنے چالان کی ادائیگی کئے بغیر پولیس کی جانب سے دی جانے والی ہر قسم کی سہولیات سے محروم رہیں گے، مزید برآں ای چالان نادہندگان کی گاڑیوں کو سیف سٹی میں موجود جدید بریف کیم الرٹس اور سیف سٹی کیمرہ جات کی مدد سے تلاش کر کے قانونی تقاضے پورے کئے جارہے ہیں، شہری اپنا چالان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی سرکاری ویب سائٹ www.islamabadpolice.gov.pk پریادیئے گئے لنک پرict.islamabadpolice.gov.pk:8081/veri/verify_e_challan.phpگاڑی کا رجسٹریشن نمبر ڈال کر چیک کر سکتے ہیں، چالان شدہ گاڑی مالکان اپنا چالان بذریعہ جیز کیش، موبائل ایپ یا جے ایس بنک والٹ سے جمع کرواسکتے ہیں، چالان جمع نہ کروانے کی صورت میں نادہندگان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔