کسٹم کے 190 سے زائد انسپکٹرز کو بی ایس 16 بطورسپریڈینڈنٹ پر ترقی

اسلام آباد (سی این پی) کسٹم کے 190 سے زائد انسپکٹرز کو بی ایس 16 بطورسپریڈینڈنٹ ترقی دے دی گئی۔جن میں اسلام آباد سے ترقی پانیوالوں میں 23انسپکٹرز بھی شامل ہیں، ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی سفارشات اور ممبر ایڈمن کی منظوری کے بعد ترقی دینے کے عمل کی بابت نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ترقی پانے والوں میں غلام حسین کلس انسپکٹر حاجی منظور احمد خاں کلس مرحوم موضع چک ٹھاکرہ حویلی لکھا تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ بھی شامل ہیں جبکہ انسپکٹر شیخ محمد شفیق محمد اسلم مظہر مسعود عبد الجبار میمن ، مہتاب احمد محمد اسحاق،محمد عدنان،بابر مرتضیٰ انجم،مطیع الرحمان،خالد تنولی،فاروق احمد،عبدالحفیظ خان ،محمد مسلم،غلام حسین ،محمد سلیم،منیر افضل ،عمرحیات گوندل،رضوان اکرم،محمد شفقت قاضی،محمد امیر خان،شوکت خان،سبط حیدر،محمد کلیم،راجہ ناصر رحمان،سلیم اللہ،مس عنبرین سلمیٰ سمیت 194 انسپکٹرز شامل ہیں جنکو سپرنٹینڈیٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں کے لئے ایک سال پروبیشن پریڈ رکھا گیا ہے۔ ترقی پانے والوں کو محکمانہ طور پر مبارکباد بھی دی گئی ہے۔