اسلام آباد(سی این پی)نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کرکٹ ٹیم کے وفد کا سکیورٹی ڈویژن کا دورہ کیا۔وفد نے سی پی او سکیورٹی ڈویژن سے ملاقات کی اورمختلف امور پر تبادلہ خیال کیا،کھیل نظم و ضبط اور جیتنے کا عزم دیتی ہے،ان اقدامات سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہوتے ہیں،کھیل شخصیت میں نکھار، کردار میں پختگی اورصحت مند معاشرے کو فروغ دیتی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کرکٹ ٹیم کے وفد نے سکیورٹی ڈویژن کا دورہ کیا،وفد نے کیپیٹل پولیس آفیسر سکیورٹی ڈویژن سے ملاقات کی ،وفد نے حالیہ دورہ کے دوران بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے پر اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور ان کی ٹیم کاشکریہ ادا کیا ،ملاقات کے اختتام پر وفد نے سی پی او سکیورٹی ڈویژن کو پولیس کیپ اور شیلڈ پیش کی جبکہ سی پی اوسکیورٹی ڈویژن نے بھی وفد کو اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔