اسلام آباد میں ملزمان کی فائرنگ سے اہلکار شہید

اسلام آباد(سی این پی) تھانہ کورال کی حدود میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق تھانہ کورال کے علاقہ میں پولیس ٹیم نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اور اس دوران ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس جوان محمد شعیب شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔