ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے ہرادیا

کراچی(سی این پی)پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 30 ویں میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے ہرادیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پلے آف راؤنڈ سے قبل آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان سلطانز کے 185 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 15.5 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔محمد رضوان 69 اور 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

یاسر خان نے 12، عثمان خان نے 21، افتخار احمد نے 20 اور طیب طاہر نے 3 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد عامر 2، ابرار احمد اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ایونٹ کے دوران ملتان سلطانز کو 6 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوئٹہ کو 5 میچز میں کامیابی ملی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کا ایک ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا۔

پی ایس ایل نائن کے پلے آف مرحلے کا آغاز جمعرات سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ پیر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام باقی میچز کراچی میں شیڈول ہیں۔