اسلام آباد(سی این پی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔
حسن نواز اور حسین نواز العزیزیہ ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان کی حاضری لگانے کی ہدایت کی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کب تک پاکستان میں ہیں جس پرحسین نواز نے جواب دیا کہ میں ابھی پاکستان میں ہوں۔
ان کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس کو کل تک سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔عدالت نے کہا کہ استغاثہ کو تیاری کے لیے تھوڑا وقت دیں۔ کل تو ویسے بھی یہ نہیں آئیں گے پلیڈر مقرر ہو چکا ہے۔
عدالت نے پچاس ،پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔