گیگا کا سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کے سیکرٹری جنرل انجم شہزاد گجر کی کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد(سی این پی)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر/ سربراہ فیڈرل سیکرٹریٹ ایمپلائز کور کمیٹی رحمان علی باجوا اور اگیگا کی پوری ٹیم کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ریفرنڈم میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر اگیگا کی حمایت یافتہ سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین کے سیکرٹری جنرل انجم شہزاد گجر اور پوری ٹیم کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد دی

رحمان علی باجوا کی قیادت میں اگیگا فیڈرل کے رہنماؤں نے انجم شہزاد گجر کے دفتر جاکر ان کو اور پوری ٹیم کو تاریخی کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا ھے کہ ملازمین کی فلاح بہبود کیلئے آئندہ بھی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اگیگا کے لیے ماضی کی طرح بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے

رحمان علی باجوا نے اس کامیابی کو تمام سرکاری ملازمین کی کامیابی قرار دیا اور اس بات کا بھی عزم کیا انشاءاللہ اگیگا کے پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے اور کسی صورت بھی اپنے جائز اور عائینی حقوق سے دستبردار نہیں ھوں گے