اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی بریت کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران احسن اقبال اور دیگر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اوراحسن اقبال کو جانے کی اجازت دیدی، بعد ازاں سماعت کے دوران عدالت نے احسن اقبال کی بریت درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کرنے کا حکم سنادیا۔