اسلام آباد(سی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء و سابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ استغاثہ پراسیکوشن کوئی ثبوت مہیا نہیں کرسکی کہ منصوبے میں کرپشن ہوئی، ان مقدمات کے زریعے حکومت صرف ہماری کردار کشی کررہی ہے،ہر ہفتے ہماری پیشی لگتی ہے،غیر ضروری کام پھنسانا حکومت کی حکمت عملی ہے،میری وزارت میں32 ارب روپے ڈیولپمنٹ پر خرچ ہوئے، ساری حکومت مل کر میرے اوپر بتیس روپے کی کرپشن ثابت کر دے،ریاست مدینہ میں عوام کے سوال پر جواب دیا جاتا تھا،یہ ریاست مدینہ نہیں کہ سوال کے جواب میں جیل میں ڈال دیا جائے،آپ اپنی مرضی کے قوانین بنارہے ہیں،پاکستان کے قوانین کو پی ٹی آئی کا قانون بنا لیا،ہم آپ کو قوانین سے کھیلنے نہیں دینگے،آپ کے دن گنے جاچکے ہیں،اسمبلی اور اسمبلی سے باہر آپ کو مزاحمت کا سامنا کرنا ہوگا،وزرا سورج ڈھلتے ہی منت سماجت کرنےلگتے ہیں،وزراءکے مطابق عمران خان اکیلا ہے،وزراء عمران خان کی خوشامد کرتے ہیں، حکومتی گھونسلہ ناپائیدار ہے، احسن اقبال نے کہاکہ ہماری توقع سے زیادہ سپورٹ مل رہی ہے،جس سے بھی رابطہ کیا سب نے مثبت جواب دیا،امید تھی مگر اتنا یقین نہیں تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر بھی لوگ نالاں ہیں، عمران خان اپوزیشن کو عزت دینا تو درکنار پی ٹی آئی کو بھی عزت دینا گوارا نہیں کرتا،عمران خان نفسیاتی مریض ہے،عمران خان کو نفسیاتی علاج کی ضرورت ہے،حکومت کی اتحادی جماعتوں سے بھی بات کی،اتحادی جماعتوں کو بھی تحفظات ہیں،آج پاکستان کا ہر ورکنگ کلاس کا بندہ مشکلات سے دو چار ہے،حکومت کی حلیف جماعتوں نے آواز نا سنی تو پی ٹی آئی کے ساتھ انکی سیاست بھی ختم ہو جائے گی،حکومت کی وزرا کی بڑھکوں پر مت جائیں،عمران خان مجبور کرتا ہے کہ گالم گلوج کریں، احسن اقبال نے کہاکہ۔چندے کے نام پر ملنے والے فنڈز میں خرد برد کی گئی،چندے کی رقم کو بیرون ملک منتقل کیا گیا، ڈیڑھ سال سے اسلام آباد کے صحافی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،درخواست میں وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات طلب کی گئیں تھیں۔