وزارت تجارت کے ایک اعلی افسر کی مبینہ سفارش پر آٹا بیرون ملک بھیجنے کی منظوری نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی حکومت نے وزارت تجارت کے ایک اعلی افسر کی مبینہ سفارش پر آٹا بیرون ملک بھیجنے کی منظوری دیتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی گئی ہے قبل ازین ملک آٹا سمگل کیا جا رہا تھا جسکو روکنے کے لئے پانبدی لگائی گئی تھی کیونکہ ملک میں آٹے کی قیمت چار سو روپے دس کلو تھی آٹا سمگل ہونے کی وجہ سے ملک میں اب دس کلو آٹے کے تھلے کی قیمت 1400 سو ہو گئی ہے ذرایع کا کہنا ہے کہ نے آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی ۔وزارت تجارت نے آٹا بیرون ملک بھیجنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن بظاہر مشروط اجازت دے دی لیکن اس جس نوٹیفکیشن کی آڑ میں پاکستان سے آٹا کم قیمت پر بیرون ملک جائے گا اور بعدازاں ڈالر ریٹ پر منگوایا جائے گا تاہم نوٹیفکیشن کے مطابق درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف برآمدی مقاصد کیلئے درآمدی گندم سے تیارآٹا برآمد ہوسکے گا۔۔حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں گندم کی پید وار کم ہے ساری گندم پہلے باہر اور پھیرمن پسند ایکسپورٹر سے امپورٹ کروائی جاتی ہے ۔