میونسپل کارپوریشن کے تجاوزات کے عملے کی بدمعاشی ایکسپریس نیوز کے کیمرا مین کو حب سے بھی جاؤں میں رکھتے ہوئے کیمرہ چھین لیا

راولپنڈی(سی این پی) ایکسپریس نیوز کے سنئیر کیمرہ مین یاسر بھٹی کو شہر میں تجاوزات کی موبائیل پر ویڈیو بنانے پر میونسپل کارپوریشن ریگولیشن آفیسر عمران علی اور عملے کے دیگر افراد کی جانب سے اغوا کرکے حبس بجاء میں رکھنے اور زبردستی موبائیل فون چھین کر انتظامیہ کی نااہلی کی ویڈیو ڈیلٹ کرنے کے معاملے پر تھانہ سٹی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا، ایکسپریس نیوز کے کیمرہ مین یاسر بھٹی نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ راجہ بازار اور اردگرد میں تجاوزات مافیا کے ڈیرے اور عملے کی مبینہ ملی بھگت سے قائم ہونے والے تھڑو کی موبائیل سے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اسی دوران میونسپل آفیسر ریگولیشن عمران علی اپنی سرکاری گاڑی میں آئے اور موبائل فون چھین لیا، ان کا آفیشل کارڈ بھی دکھایا وہ بھی عملے نے قبضے میں لے لیا، عملے میں موجود عاطف نامی پولیس اہلکار اور دو سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے دھکے دئیے اور تشدد کرتے گاڑی میں بٹھا دیا، پولیس اہلکار تشدد کرتا رہا اور زبردستی موبائیل کو ان لاک کیا، اور مارتے رہے، اسی دوران میونسپل ریگولیشن آفیسر عمران علی زبردستی پروفیشنل ویڈیو جرنلسٹ کے موبائیل سے ویڈیو کو ڈیلٹ کروایا اور 6 کلومیٹر دور گاڑی سے نیچے پھینک دیا، یاسر بھٹی کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، فوری طور پر ایکسپریس نیوز کے کیمرہ مین کی درخواست پر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔۔۔۔۔