سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہوشاب میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، سکیورٹی فورسز نےدہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر آصف عرف مکیش شامل بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد تربت اور پسنی میں دہشت گردی میں ملوث تھے،دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد اسلحہ اور گولہ بارود سکیورٹی فورسز پرحملوں میں استعمال کیا جانا تھا، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، بلوچستان میں امن و ترقی کا عمل سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔