وفاقی دارالحکومت میں24 گھنٹوں میں چوریوں ،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کےتمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی دارالحکومت میں چوبیس گھنٹوں میں چوریوں ،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کےتمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔سیف سٹی کیمروں،داخلی وخارجی 72راستوں پرپولیس ناکوں ،ڈولفن پولیس اور تھانوں کی پولیس کی مسلسل پٹرولنگ کےباوجودتسلسل کے ساتھ جاری کئی مہینوں سے وارداتیں نہ تھم سکیں نہ ہی کسی ایک واردات کاسردست سراغ لگایاجاسکا۔نامعلوم منظم نیٹ ورک 5گاڑیاں اور 29موٹر سائیکل اڑالے گیاجبکہ سٹریٹ کرائم کی 30وارداتوں میں شہریوں سے اٹھائیس موبائل فون سیٹ اورلاکھوں روپے کی نقدی اسلحہ کی نوک پرلوٹ لی گئی۔تھانہ کوہسار کومحسن علی خان نے بتایا کہ موبائل فون اور35000روپے چھین لئے گئے،تھانہ کوہسار کو فرحت مشتاق ملک نے بتایا کہ قیمتی گھریلو سامان جیولری پر فیوم طلائی زیورات اور نقدی چوری ہو گئی،تھانہ کوہسار کو محسن علی نے بتایا کہ موبائل فون چوری ہو گیا

،تھانہ کوہسار کو انجم وحید نے بتایا کہ گاڑی کی بیٹری چوری ہو گئی،تھانہ مارگلہ کو وسیم اللہ نے بتایا کہ موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ کراچی کمپنی کو نورزئی نے بتایا کہ موبائل فون چوری ہو گیا، تھانہ کراچی کمپنی کو ندا خالد نے بتایا کہ طلائی زیورات اور موبائل فون چوری ہو گیا، تھانہ وویمن کو فاطمہ احمد نے بتایا کہ موبائل فون چوری ہو گیا، تھانہ کراچی کمپنی کو عاطف اقبال نے بتایا کہ موبائل فون لیپ ٹاپ کیرہ وغیرہ چوری ہو گئے، تھانہ شالیمار کو شہزاد چیمہ نے بتایا کہ موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ سمبل کو ثاقب طارق نے بتایا کہ موبائل فون اور گھڑی چھین لی گئی،تھانہ سمبل کو محمد عاطف نے بتایا کہ موبائل فون اورنقدی چھین لی گئی، تھانہ سنگ جانی کو محمد قاسم نے بتایا کہ موٹر سائیکل RIN-9364اور موبائل فون چھین لیا گیا

، تھانہ نون کو طیب ہاشمی نے بتایا مہ موبائل فون اور 17500روپے چھین لئے گئے،تھانہ سبزی منڈی کو محمد اویس اظہر نے بتایا کہ موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ کھنہ کو عبدالمنان نے بتایا کہ موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ کھنہ کو نومان بنارس نے بتایا کہ موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ کھنہ کو سید عمران شاہ کاظمی نے بتایا کہ موبائل فون اور 53000روپے چھین لئے گئے، تھانہ کھنہ کو عاصم محمود نے بتایا مکہ موبائل فون اور 500روپے چھین لئے گئے، تھانہ کھنہ کو خیرالامین نے بتایا کہ موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ کھنہ کو راجہ نبیل نے بتایا کہ 1لاکھ55000روپے چھین لئے گئے،تھانہ کرپا کو اسرار حسین نے بتایا کہ موبائل فون چوری ہو گیا، تھانہ کرپا کو عنصر محمود نے بتایا کہ موبائل فون، گاڑیUV-486اور 5000روپے چھین لئے گئے،

تھانہ سہالہ کو محمد زبیر نے بتایا کہ 1لاکھ75600روپے چھین لئے گئے،تھانہ ہمک کو اعجاز شریف نے بتایا مہ 5لاکھ روپے چوری ہو گئے، تھانہ ہمک کو حسین بخش نے بتایا کہ موبائل فون چوری ہو گیا، تھانہ ہمک کو غلام فزا نے بتایا کہ طلائی زیورات چوری ہو گئے، تھانہ ہمک کو ہارون نے بتایا کہ موبائل فون اور 65000روپے چوری ہو گئے،تھانہ لوہی بھیر کو ڈاکٹر سیماب حیدر نے بتایا کہ جنریٹر چوری ہو گیا،تھانہ شہزاد ٹاؤن کو قاری نصیر نے بتایا کہ موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی،تھانہ شہزاد ٹاؤن کو محمد ناصر نے بتایا کہ موٹرسائیکل RIL-7756اور 6500روپے چھین لئے گئے

،تھانہ شہزاد ٹاؤن کو یاسر محمود نے بتایا کہ متفرق سامان چوری ہو گیا، تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سے شاہد محمود کی کار JB-941،تھانہ ہمک کے علاقے سے شیخ بلال خالد کی کارDW-964، تھانہ کورال کے علاقے سے محمد شہزاد کی کارLWO-1884،تھانہ آبپارہ کے علاقے سے عمیر جان کی کارLEE-8934، تھانہ آئی نائن کے علاقے سے ملک عطاء الرحمان کا موٹر سائیکل CCM-582، تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے محمد عمران حیدر کا موٹر سائیکل SGM-6785،تھانہ کھنہ کے علاقے سے نوال عباسی کا موٹر سائیکل BUQ-401،تھانہ کھنہ کے علاقے سے آریان احمد کا موٹر سائیکل RIV-9424،تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے سئے محمد ارشد کا موٹرس ائیکل AEN-4925،تھانہ کھنہ کے علاقے سے شاہ زیب کا موٹر سائیکل ADS-6482،تھانہ نون کے علاقے سے عامر حبیب کا موٹر سائیکل L-4549، تھانہ نون کے علاقے سے محمد وسیم کا موٹر سائیکل RIN-1160،تھانہ آبپارہ کے علاقے سے عطاء الرحمان کا موٹر سائیکل BKN-316،تھانہ ہمک کے علاقے سے مشال گل کا موٹر سائیکل CKR-91،تھانہ ہمک کے علاقے سے ثاقب مظہر کا موٹرسائیکل اپلائیڈ فار، تھانہ آبپارہ کے علاقے سے عامر خان کا موٹرسائیکل BPQ-616، تھانہ آبپارہ کے علاقے سے سردار محمد متین کا موٹر سائیکلNP=618، تھانہ کوہسار کے علاقے سے اکرام اللہ کا موٹر سائیکلAAN-767،تھانہ کھنہ کے علاقے سے راشد غفار کا موٹرسائیکلFY-7055، تھانہ کھنہ کے علاقے سے محسن رضا کا موٹر سائیکل اپلائیڈ فار، تھانہ کھنہ کے علاقے سے نورزمان کا موٹر سائیکل-1112، LEO تھانہ کوہسار کے علاقے سے شارون سجاد کا موٹر سائیکل ہنڈا125اپلائیڈ فار، تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے سے حسن عثمان کا موٹر سائیکلASW-7375،تھانہ رمنا کے علاقے سے محمد جنید کا موٹر سائیکلFF-4403،تھانہ گولڑہ کے علاقے سے شیخ تاشفین کا موٹر سائیکلRIW-8819،تھانہ سنگ جانی کے علاقے سے عامر رضوی کا موٹر سائیکل LEN-1230، تھانہ سنگ جانی کے علاقے سے محم دعرفان بیگ کا موٹرسائیکل CLR-954، تھانہ سنگ جانی کے علاقے سے کامران رسول کا موٹرسائیکلRIN-9925،تھانیہ نون کے علاقے سے امجد حسین کا موٹر سائیکل LEZ-9118، تھانہ نون کے علاقے سے عبدالواسع کا موٹرسائیکل B-3342،تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سے محمد فہیم کا موٹر سائیکل ANM-4565، تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سے محمد شہزاد حسن کا موٹر سائیکل BRP-914، تھانہ شہزاد ٹاؤن کین علاقے سے سعید اللہ خان کا موٹر سائیکل CLQ-661چوری ہو گئے۔

متعلقہ تھانے کسی واردات کاسراغ نہ لگاسکے تاہم مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔اس بارے میں وفاقی پولیس کے سینئیر پولیس آفیسرنے کیپیٹل نیوز پوائنٹ سے گفتگومیں بتایاکہ خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی بنیادی وجہ وفاقی پولیس کے گشت کاغیر موثر نظام ہے جس میں تھانوں ، ڈولفن سکوارڈ یاسیف سٹی پولیس کی گاڑیاں کوئی ایک جگہ مخصوص کرکے وہاں کھڑے ہوجاتے ہیں حالانکہ انکی ڈیوٹی ہی بنیادی یہ ہے کہ انہوں نے چوبیس گھنٹے پٹرولنگ کرنی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر وارداتیں نہ کرپائیں مگر اس کے برعکس یہ پٹرولنگ کرنے کی بجائے کسی ایک جگہ غیر اعلانیہ ناکے لگاکر لوگوں کی چیکنگ شروع کردئیے ہیں ۔ ایک سوال پر انکا کہنا تھاکہ مذکورہ تینوں شعبوں کی پوکیس کوکسی بھی صورت ناکہ لگانے کی اجازت نہیں ہے لیکن یہ ایک جانب اپنا پٹرول بچاتے ہیں تو دوسری جانب اس کا خمیازہ عوام کی تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوتی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے پھر اوپر سے یہ اہلکار ناکے لگاکرعام لوگوں کی تلاشیاں لینا شروع کردیتے ہیں جسکی بنیادی زمہ داری متعلقہ تھانوں ، متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور زونل سطح پر متعلقہ ایس پیز کی ہے کہ وہ گشت کے نظام کوموثر و فعال بنانے کے لئے انکی ڈیوٹی خود چیل کریں اور بھرپور مانیٹرنگ بذات خود کریں۔