اسلام آباد (سی این پی ) سی ڈی اے واٹر سپلائی ڈسٹرکٹ کورٹ کا مبینہ طور پر نام استعمال کرتے ہوئے ٹینڈرز میں پیپرا رولز کی خلاف ورزیاں کرنے لگا بے قاعدگی کے باعث ادارے کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کےلئے پانی فراہمی ٹنیڈر کو ای بڈنگ پر نہ لایا جا سکا پیپرا رولز کے مطابق پہلے سے جاری ٹینڈرز کو منسوخ کر کے ای بڈنگ پر لایا جانا تھا ای بڈنگ کا مقصد شفافیت کو یقیننی بنانا ہے دستاوزات کے مطابق پانی کی لائن بچھانے کے لئے این آئی ٹی کاسٹ 14,590,890 مقرر ہوئی یہ پراجیکٹ این آئی ٹی کاسٹ 35سے 40فیصد زائد تک جانے کا امکان ہےذرائع کا کہنا ہے کہ من پسند ٹھیکدار کو مبینہ طور پر نوازنے کی کوشش جاری ہے جسکی وجہ سے ادارے کوبھاری نقصان کا خدشہ ہے اس بابت موقف جاننے کے لئے جب واٹر سپلائی حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کا پراجیکٹ تھا اس لئے ہم نے ٹینڈر منسوخ نہیں کیا پیپرا رولز پر عملد درآمد کی خاظر پروڈکشن ڈویژن کے دو ٹینڈرز کو منسوخ کر دیا گیا منسوخی کا مقصد ٹینڈرز کی شفافیت کے لئے ای ؓدنگ پر لانا تھاذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ اتھارٹیز کی طرف سے سی ڈی اے کوئی تحریری ہدایت نہیں دی گئی تھی کہ پیپرا رولز کی خلاف کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورٹ کو پانی کی فراہمی کا عمل مکمل کیا جائے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">