احتجاجی مظاہرے۔ہائی سکیورٹی زون میں سکیورٹی الرٹ

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس ہائی سکیورٹی زون میں مذہبی وسیاسی جماعتوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران موثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلہ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوان ہائی سکیورٹی زون میں مذہبی وسیاسی جماعتوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے موثر انداز میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں

سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائی سکیورٹی زون میں واقع تمام سرکاری و نجی دفاتر اورسفارت خانوں کا تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی مشکوک شخص یا سرگرمی کے متعلق پکار15-یا”آئی سی ٹی ایپ “15-پر اطلاع دیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔