قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کا وجود ختم

پی ٹی آئی ارکان نے (جعلی اسمبلی) سے پہلی تنخواہ وصول کرلی

اسلام آباد(سی این پی)قومی اسمبلی کو جعلی کہنے والے تحریک انصاف کے اراکین کی موجیں ،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین نے پہلی تنخواہ حاصل کرلی،فارم47 کی قومی اسمبلی قرار دینے والے کسی ایک رکن نے بھی تنخواہ لینے سے انکار نہیں کیا

،قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ہر رکن کے اکاونٹ میںتنخواہ کی مد میں ایک لاکھ 93 ہزار روپے منتقل کئے گئے ،ٹی اے ڈی اے اور دیگر مراعات اس کے علا وہ ہیں،تنخواہ اور دیگر مراعات ملانے سے ہر رکن کو ماہانہ پونے تین سے تین لاکھ روپے ملیں گے ،تمام اراکین کی تنخواہیں قومی اسمبلی میں واقع نجی بنک کے اکاونٹ میں جمع کروائی گئی ہیں۔