اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان لغاری بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سرگرموفاقی وزیر برائے پاور، سردار اویس احمد خان لغاری، نے بجلی چوری کے خاتمے کیلئے فوری اور سخت اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے ہر طرح کی بجلی چوری کو روکنے کے لیے 23 اپریل تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔وفاقی وزیر نے تمام ڈسکوز کے چئیرمین اور سی ای اوز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے بجلی چوری کے خاتمہ کے لیے ہدایات دی ہیں کی وہ بجلی چوی روکنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا ے۔ انہوں نے ایس ایز ، ایکسنز، ایس ڈی اوز، اور متعلقہ فیلڈ اسٹاف کو بھی اپنے علاقوں میں چوری نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ دینے کی ہدایت دی ہے۔مزید برآں وفاقی وزیر نے متعلقہ افسران کو بجلی چوری کے تمام ذرائع کا سراغ لگانے اور سدباب کرنے کی بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم مطابقت یا متضاد شواہد پر محکمہ کے اہلکاروں کے خلاف قانونی، تادیبی کارروائیاں ہوں گی۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو سخت سزا دینے کیلئے قوانین میں ترمیم کی جائیگی تا کہ کوئی بھی بجلی چور قانون کے شکنجے سے نہ بچ سکے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی بجلی چوری کے حوالے سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی کی بھی تائید کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی چوری کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">