اسلام آباد(سی این پی)ارشد شریف قتل کیس، ن لیگ قیادت کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے 22 اے کی درخواست دائرکردی گئی، ایڈیشنل سیشنز جج احمد ارشد محمود نے تینوں فریقین سے رپورٹس طلب کرلیں
شہری شاکر علی کی جانب سے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست میں آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی کو فریق بنایا گیا ہے
درخواست میں کہاگیا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی بینی فیشری ن لیگی قیادت ہے، ارشد شریف کے قتل کے بینی فیشری میں نواز شریف، مریم نواز، حسین نواز شامل ہیں،ارشد شریف کے قتل کے بینی فیشری میں شہباز شریف، مریم اورنگزیب، اسحاق ڈار شامل ہیں،قتل کی بینی فیشری میں حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، ناصر بٹ شامل ہیں
درخواست میں مزید کہاگیا کہ 1998 سے کینیا میں شریف خاندان کی شوگر ملز موجود ہیں، پولیس کو متعدد بار اندراج مقدمہ کی درخواستیں دیں لیکن کوئی سنوائی نہ ہوئی،عدالت ن لیگی قیادت کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے،مقدمے میں نامزد افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے۔