آرمی چیف کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے افطار ڈنر

راولپنڈی(سی این پی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے آرمی ہاؤس راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کاکول، ایبٹ آباد میں آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ (ASPT) کیمپ میں جسمانی تربیت کی اور اختتام پذیر ہوئی۔

افطار میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سمیت پی سی بی حکام نے بھی شرکت کی۔

آرمی چیف نے کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کرکٹرز نے کاکول میں فراہم کی گئی بہترین تربیت اور پاکستان میں کھیلوں کی حمایت میں فوج کے کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔