روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی اور تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی جاری ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انٹونیو گوٹریس نے روس پر زور دیا ہے کہ پیوٹن اپنی فوج کو یوکرین پر حملے سے روکے، صدر پیوٹن امن کو موقع دیں، پہلے ہی کئی لوگ مر چکے ہیں۔
سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس یوکرین کی درخواست پر بلایا گیا ہے، 3 روز کے دوران سلامتی کونسل کا یہ دوسرا ہنگامی اجلاس ہو گا۔