اسلام آباد(سی این پی) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کردیا گیا،ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق مشترکہ اجلاس 16 اپریل کی بجائے 18 اپریل کو ہوگا ،نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ،۔ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میںگلگت بلتستان ،آزاد کشمیر کے وزرائے اعظم ،چاروں صوبوں کے وزراعلیٰ ،گورنرز سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے جبکہ مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے غیر ملکی سفیروں کیلئے مہمان گیلری میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، اس کے علاوہ میڈیا پرسنز اور مہمانوں کے لئے خصوصی پاسز جاری کئے جائیں گے ۔اپوزیشن نے صدر کے خطاب کے موقع پر احتجاج کی منصوبہ بندی کر لی۔ جبکہ حکومتی اراکین خصوصاً پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی اپوزیشن کو بھرپور جواب دینے کے لئے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">