لاہور(سی این پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا پر ہونے والے حملے میں بھارت کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے۔
ایف آئی اے زونل آفس میں اہم میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے
تاہم ابھی تک اس حملے میں بھارت کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے. انہوں نے کہا کہ چو نکہ عامر تانبا سے پہلے بھی قتل کے 4 مختلف واقعات میں بھارت ملوث تھا، اسی لیے اس واقعے میں بھی بھارت ہی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کی موجودگی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیرد اخلہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک حتمی طور پر کچھ کہنا بہتر نہیں مگر بھارت کا پیٹرن اسی طرح کا ہے۔
قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید انسپکٹر شہزاد یونس کی بیوہ سب انسپکٹر فائزہ شہزاد سے ایف آئی اے کے نئے انوسٹی گیشن شہید شہزاد یونس بلاک کا افتتاح کرایا
ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک۔ ڈائریکٹر فیصل آباد۔ ڈائریکٹر گوجرانوالہ اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے