اسلام آباد میں راہزنی کے وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے دو ارکان گرفتار

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ مار گلہ پولیس ٹیم نے راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب منظم گر وہ کے دوارکان کو گرفتار کرلیا

گرفتارملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نیوالا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا گیا،ملزمان کیخلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گر وہ کے دو ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شنا خت شہزاد اختر اور یاسین کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن “پکار- 15 “یا”آئی سی ٹی ایپ”15-پر فوری اطلا ع کریں۔