اسلام آباد(سی این پی)مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر تک مہنگی کر دیں
وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے،ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4 روپے 53 پیسے مہنگی کر دی گئی ،پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 293روپے94 پیسے ہوگئی ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی نئ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا،ردوبدل کے بعد نئی قیمتیں 30 اپریل تک نافذ العمل رہیں گی۔