گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

اسلام آباد (سی این پی)گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائیگردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاریگردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ گرفتارملزم مستقیم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیاگرفتار ملزم انسانی اعضاء کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث تھاملزم کے خلاف کاروائی متاثرہ کی شکایت پر عمل میں لائی گئیغیر قانونی پیوندکاری کے دوران شکایت کنندہ کے بیٹے کی موت واقع ہوئی تھیملزم نے شکایت کنندہ سے بیٹے کی پیونکاری کے لئے 30 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ملزمان ملوث ہیںملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے پرائیوٹ ہسپتالوں میں غیر قانونی پیوندکاری کرتے تھےگرفتار ملزم سے تفتیش کر کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ملزم کو گھناؤنے فعل پر ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق کسی قسم کی اطلاع کے لئے آج ہی قریبی ایف آئی اے آفس سے رابطہ کریں۔کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔