اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک بھر کی طرح سہالہ آئل ڈپو کو بھی ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا اصولی فیصلہ کو قائم رکھیں گے ، منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او سیدمحمد طحہ نے واضح کر دیا ہے کے کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے انہوں نے آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا مطالبہ مسترد کر دیا آئل ٹینکر ایسوسی ایشن اسلام آباد نے پی ایس او سہالہ ڈپو کو ڈیجیٹلائزیشن میٹر لگانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پٹرول ڈیزل کی سپلائی بند کر دی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ کے مذاکرات کے بعد10دن میں ان کے مطالبات کو وزارت پٹرولیم سے منطور کروانے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر دی تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پٹرولیم اور حکومتی احکامات کی روشنی میں پی ایس او میں پٹرول ڈیزل کی چوری کو روکنے کے لئے ڈیجیٹلائزیشن سسٹم متعارف کروا یا گیا اور اس کے تحت پی ایس او سہالہ ڈپو میں بھی یہ سسٹم نصب کر دیاگیا ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے منیجنگ ڈائریکٹر سیدمحمد طحہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے کیونکہ ہم وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پٹرول ڈیزل کی چوری کو روکنے کے لئے یہ سسٹم لائیں ہیں یہ سسٹم پورے ملک میں چل رہا ہے ہم اس سسٹم کو چلائیں گے اور موقع پر پٹرول چیک بھی کروائیں گے کہ ٹینکر میں پٹرول پورا ہے ، دوسری جانب آئل ٹینکر ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ کے دس دنوں کے انتظار میں اگر ان کے مطالبات پورے نہ کئے تو وہ دوبارہ ہڑتال کریں گے۔
جمید
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">