اسلام آباد(سی این پی)آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی،نیا پیکیج 6 تا 8 ارب ڈالر کے حجم کا ہوگا جو توسیع فنڈ فیسلٹی کے تحت منظور کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق فنڈ کے ذریعے پاکستان کو زرمبادلہ کے استحکام میں معاونت دی جائے گی،بیرونی ادائیگیوں اور امپورٹ کی دشواریوں کو حل کرنے میں مدد ملے گی،آئی ایف ایم سے ان دشواریوں کے حل میں مدد طلب کی گئی تھی،نئے پیکیج کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کی فنڈنگ بھی کی جائے گی،اس فنڈنگ کی تفصیلات مئی میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے قبل پیش کی جائیں گی،اس اجلاس سے قبل آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کا حتمی دورہ کرے گا،دورے میں پیکج کے تحت لاگو کی گئیں ابتدائی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا،اس جائزہ کا تعلق بجٹ خساروں اور زرمبادلہ کے بفراسٹاک کے استحکام سے ہے،بفر اسٹاک کو امپورٹ ادائیگیوں اور قرضوں کی وا پسی کےلئے استعمال کیا جائے گا،آئی ایم ایف وفد کو ٹیکس نظام اور نجکاری پروگرام میں حالیہ تبدیلوں بارے تفصیلات بھی بتائی جائیں گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">