آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا وفاقی دارلحکومت میں مختلف ناکوں کا دورہ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا وفاقی دارلحکومت میں مختلف ناکوں کا دورہ۔آئی جی اسلام آباد ناکوں پر تعینات اہلکاروں سے ملے ،تمام ناکوں پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں،48 گھنٹوں میں تمام ناکوں کی تزئین و آرائش مکمل کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارلحکومت میں مختلف ناکوں کا دورہ کیا،آئی جی اسلام آباد ناکوں پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے سے ملے،انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران و جوان ڈیوٹی کے دورحفاظتی کٹ ضرور پہنیں،دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،تمام ناکہ جات پر ایس او پیز کو مکمل کیا جائے ،انہوں نے سینئر پولیس افسران کو احکامات جاری کیے کہ تمام ناکہ جات پر سکیورٹی کیمرے نصب کئے جائیں ،تمام ناکوں پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں واقع تمام ناکوں کی 48 گھنٹوں میں تزئین و آرائش مکمل کی جائے گی۔