نئی دہلی (سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، یشسوی جیسوال، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یوزوندرا چہل، ارشدیپ سنگھ ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میگا ایونٹ کیلئے روہت شرما کو کپتان جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقرر کیا ہے جبکہ کے ایل راہول اور شبمن گِل اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں یشسوی جیسوال کو شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کا صلہ مل گیا، اسی طرح جبکہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے رشبھ پنت بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔