اسلام آباد (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کا DoorStep پالیسی کے تحت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑا اقدام، اسلام آباد ٹریفک پولیس سمارٹ ڈیجیٹل وین نے اسلام آباد میں مختلف کالجزاوریونیورسٹیز میںشہریوں کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کا آغاز کر دیاہے، نوجوان جن کی عمر 18 سال ہو وہ ڈیجیٹل سمارٹ وین سے اپنا لرنر پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا DoorStep پالیسی کے تحت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑا اقدام،اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو تمام تر سفری سہولیات اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنانے اور ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے سمارٹ ڈیجیٹل وین کا آغاز کر دیا ہے،اس ضمن میں پہلے دن OPF کالج سیکٹر آئی ایٹ میں شہریوں کو ٹریفک لرنر پرمٹ جاری کیے گئے ، اس موقع پرایس ایس پی ٹریفک اسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے کہا کہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے متعلق تمام تر سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ترجیح ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان جن کی عمر 18 سال ہے وہ ڈیجیٹل سمارٹ وین سے آپنا ڈرائیونگ لرنر پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ 70 سال سے زائدالعمر بزرگ شہری ہیلپ لائن نمبر 03111101915 پر کال کر کے گھر پر یہ تمام سہولت حاصل کر سکیں گے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس بالکل گاڑی یا موٹرسائیکل نہ چلائیں اور اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔
دریں اثنا آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی “نشہ !اب نہیں “تحریک کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے ساتھ ملاقات، اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس افسران کو شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں منشیات کے خلاف “نشہ !اب نہیں”تحریک جاری ہے،اسلام آباد پولیس کے افسران شہریوں کوآگاہی دینے کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لا رہیں ہیں،اس سلسلہ میں آئی جی اسلام آباد نے منشیات فروشوں کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس اسلا م آباد میں ملاقات کی ،انہوں نے اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس افسران کو شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا،انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران منشیات کے انسداد کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں اور وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک شہر بنائیں۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا پولیس کے افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد ،اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے اسلام آبادپولیس کے افسران کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے سنٹرل پولیس آفس میںاردل روم کا انعقاد کیا ، جس میں مختلف ڈویژنز کے پولیس افسران نے شرکت کی، اردل روم میں پولیس افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل آئی جی اسلام آبادکے سامنے رکھے، آئی جی اسلام آبادنے حل طلب مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی سینئر افسران کو احکامات جاری کئے جبکہ باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفئیرکے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں، آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کادروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے، ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفئیر، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے ۔