اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ

بنجول(خبر نگار) نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اوربلاتعطل انسانی امدادکیلئے مل کرکام کریں۔او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر گہری تشویش کااظہار کیا۔ وزیرخارجہ نے خودمختارفلسطینی ریاست اوراقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کیلئے حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی اوربلاتعطل انسانی امدادکیلئےمل کرکام کریں۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت نہتے کشمیریوں پرمظالم ڈھارہاہے۔اسحاق ڈار نے اس موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے ہندوستان کے غیر قانونی طور کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی حمایت پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی مو¿قف کی بھی تعریف کی۔